بریگزٹ ڈیل پر برطانوی وزیراعظم کو ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کا سامنا

بریگزٹ ڈیل کے کثرت رائے سے مسترد ہونے پر وزیراعظم اعتماد کھو بیٹھی ہیں، اپوزیشن رہنما


ویب ڈیسک January 16, 2019
وزیراعظم کے خلاف بریگزٹ ڈیل کثرت رائے سے مسترد ہونے پر تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ فوٹو : فائل

لاہور: برطانوی ایوان سے بریگزٹ ڈیل کے مسترد ہونے کے بعد وزیراعظم تھریسامے کو ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ اپوزیشن نے وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد بریگزٹ ڈیل پر 432 ووٹ کے مقابلے میں 202 ووٹ سے ناکامی کے بعد پیش کی۔ ایک ماہ قبل بھی برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک اعتماد پیش کی گئی تھی جو ناکام رہی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی ایوان نے بریگزٹ ڈیل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا

اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن نے کہا کہ پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ ڈیل کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اپنا اعتماد کھو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاء کا فیصلہ دو برس قبل عوامی ریفرنڈم میں کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کے لیے موجودہ وزیراعظم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو بریگزٹ ڈیل پر بھی ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔