اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

فلم’’باجی‘‘عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


ویب ڈیسک March 07, 2019
فلم کی کہانی 70 اور80 کی دہائی کی پاکستانی فلم انڈسٹری اور آج کے ماڈرن سینما کے گرد گھومتی ہے۔ فوٹوسوشل میڈیا

نامور پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم ''باجی'' کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا پوسٹر میں میرا گولڈن گرل بنی نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم ''باجی'' کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ میرا نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ''ہر خواب کی ایک قیمت ہوتی ہے۔''



فلم ''باجی'' کے مصنف عرفان احمد عرفی نے اداکارہ میرا کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں میرا کا کردار ان کے کیریئر کا اب تک کا بہترین کردار ہے۔ فلم کی کہانی 70 اور80 کی دہائی کی پاکستانی فلم انڈسٹری اور آج کے ماڈرن سینما کے گرد گھومتی ہے۔

ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ''باجی'' میں اداکارہ میرا اور آمنہ الیاس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نشو بیگم اور نیر اعجاز اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم ''باجی'' عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں