بھارتی صحافیوں کو آن لائن ویزا جاری نہیں ہوگا

پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد دنیاکے175ممالک کے شہری پاکستانی آن لائن ویزاسسٹم سے استفادہ کرسکیں گے۔


نعیم اصغر March 15, 2019
پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد دنیاکے175ممالک کے شہری پاکستانی آن لائن ویزاسسٹم سے استفادہ کرسکیں گے۔ فوٹو:فائل

پاکستان نے آن لائن ویزا اورآن ارائیول ویزا کا جدید نظام تیارکرلیاہے جب کہ بھارتی صحافیوں کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان نے امریکا اور برطانیہ کی طرح آن لائن ویزا سسٹم تیارکرلیا ہے، اسے پائلٹ پراجیکٹ کا درجہ دیاگیا ہے اور ابتدائی طور پر چین، ملائیشیا، ترکی، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے شہری آن لائن ویزا سسٹم سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد دنیاکے175ممالک کے شہری پاکستانی آن لائن ویزاسسٹم سے استفادہ کرسکیں گے۔ دبئی، سوئٹزرلینڈ، کویت، جاپان، اٹلی، فن لینڈ، نیوزی لینڈ سمیت 50ممالک کے شہریوں کوپاکستانی ایئر پورٹ پر ویزا مل سکے گا جب کہ آسٹریا، کینیڈا، جرمنی، سعودی عرب، امریکہ، انگلینڈ سمیت 96 ممالک کے شہریوں کو بزنس ویزا مل سکے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے نظام میں ویزا کے اجرا کا عمل 3 مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ویزا فیس، درخواست اور دستاویزات آن لائن جمع ہوںگی۔ دوسرے مرحلے میں ویزا کی کارروائی اور تیسرے مرحلے میں ویزا کا اجرا ہوگا، نئی ویزا پالیسی کے تحت بھارتی صحافیوں کو ویزا نہیں مل سکے گا جب کہ دیگر ممالک کے صحافیوں کولاہور، اسلام آباد اور کراچی کیلیے ویزا جاری کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔