پاکستانی فنکاروں پر پابندی گمراہ کن حب الوطنی ہے سونو نگم

ہم پہلے پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں پھر انہیں جانے کا بھی کہتے ہیں، سونو نگم


ویب ڈیسک March 22, 2019
ہم پہلے پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں پھر انہیں جانے کا بھی کہتے ہیں، سونو نگم (فوٹو: فائل)

بھارتی گلوکار سونونگم کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستانی فنکاروں پر پابند عائد کرکے ہم خود کو محفوظ سمجھنے لگے ہیں، اب عاطف اسلم ہمارے یہاں کام نہیں کرے گا ہاں اب تو ہم خوش ہیں،در حقیقت اس طرح پاکستانی فنکاروں کے آنے پر پابندی لگانا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔

سونو نگم نے اپنی ہی انڈسٹری پر مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں پھر انہیں جانے کا بھی کہتے ہیں ہم کیوں بچوں کی طرح اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہیں؟ ہم سب کو مجموعی طور پر بالغ النظری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونو نگم کی شرانگیزی پھیلانے پر اپنے ہی میڈیا کی چھترول

گلوکار نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کا سلسلہ بند کرنا چاہتے ہیں تو فلمی صنعت کو پاکستان سے ہر طرح کا ثقافتی تبادلہ روکنا ہوگا لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ اس طرح پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرکے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں