زمین سے محبت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا

ارتھ آور ایک عالمی تحریک ہے جس کا آغاز 2009 سے ہوا تھا۔


نعیم اصغر March 31, 2019
ارتھ آور ایک عالمی تحریک ہے جس کا آغاز 2009 سے ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو زمین سے محبت کے اظہار کیلیے ارتھ آور منایا گیا۔

اس سال ارتھ آور منانے کی تھیم کنیکٹ ٹو ارتھ(زمین سے رابطہ) رکھی گئی۔ ارتھ آور ایک عالمی تحریک ہے جس کا آغاز 2009 سے ہوا تھا۔ اس تحریک کے تحت لوگ ہرسال مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کر کے موم بتی ،ٹارچ یا موبائل فونز کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں۔

ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ایک تقریب ہوئی، اس دوران ایک گھنٹے کیلیے تمام غیر ضروری لائٹس بجھادی گئیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے خصوصی پیغام میں عوام سے ارتھ آور کی زیاد ہ سے زیادہ سپورٹ کی اپیل کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں