علی ظفر کے مداحوں اورطالب علموں کو مفید مشورے

طالب علموں اورمداحوں نے ٹوئٹر پر علی ظفر سے ’’دباؤ‘‘ سے بچنے کا مشورہ مانگا


ویب ڈیسک April 08, 2019
پریشر صرف پریشر کوُکر میں ہوتا ہے اسے زندگی میں آنے نہ دیا جائے، علی ظفرکا طالب علم کو مشورہ

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے طالب علموں کو امتحانات کے دباؤ سے بچنے کا گر بتا دیا۔

علی ظفر کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، وہ اپنے مداحوں سے قریب رہتے ہیں اور اُن کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے سوشل میڈیا پر ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔ انہوں نے ان دنوں امتحانات دینے والے طالب علموں کو امتحان کے دباؤ سے بچنے کا نسخہ بھی بتا دیا ہے۔



ٹوئٹر پر علی ظفر کے مداح نے اُن سے سوال پوچھا کہ مشورہ دیا جائے کہ امتحانات کے دباؤ (پریشر) سے کس طرح بچا جائے ؟ جس پر علی ظفر نے مداح کے پوچھے گئے سوال پر فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ پریشر صرف کوکر کو لینا چاہیے آپ صرف امتحان دیں۔



رز نامی ایک مداح نے علی ظفر سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کس طرح اپنی زندگی میں پرجوش رہتے ہیں کیوں کہ میں زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہی ہوں اس لیے کیا آپ کے کچھ الفاظ میری مدد کرسکتے ہیں ؟

علی ظفر نے پریشان مداح کو جواب دیا کہ اپنی تمام تر توجہ مثبت پہلو پر مرکوز رکھیں اور ایسی کسی چیز کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کا حوصلہ کم کردے اور آپ کو دکھ دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں