پاکستانی نژاد جرمن لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ

اہلخانہ نے لڑکی کی تلاش کیلیے تھانہ آبپارہ پولیس سے رابطہ کرلیا۔


نعیم اصغر May 14, 2019
اہلخانہ نے لڑکی کی تلاش کیلیے تھانہ آبپارہ پولیس سے رابطہ کرلیا۔ فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت سے پاکستانی نژاد جرمن لڑکی پراسرار طورپر لاپتہ ہوگئی۔

ایس پی سٹی نے کہاکہ اہلخانہ سے رابطے میں ہیں، جرمن سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا ہے، تلاش کی کوششیں جاری ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق 19سالہ پاکستانی نژاد جرمن لڑکی عمامہ کے چچا نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ ان کی بھتیجی ایک روز قبل گھر سے نکلی ہے اور تاحال ابھی تک گھر نہیں پہنچی،اس سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہوپارہا۔

پولیس نے درخواست پر کارروائی شروع کرتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔