سی ویو پر گورنر سندھ کے پروٹوکول کی وڈیو بنانا چینی باشندوں کو مہنگا پڑ گیا

دونوں چینی باشندوں سے تحقیقات کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ وہ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔


Staff Reporter May 14, 2019
دونوں چینی باشندوں سے تحقیقات کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ وہ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ساؤتھ زون کے علاقے ریڈ زون سی ویو کے قریب چینی باشندوں کو گورنر سندھ کے پروٹوکول کی وڈیو بنانا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا پروٹوکول سی ویو کے قریب گزر رہا تھا تو وہاں موجود 2 چینی باشندوں نے وڈیو بنانا شروع کر دی۔ اس مشکوک عمل کو دیکھتے ہوئے ساحل پولیس نے دونوں چینی باشندوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا اور ان کے موبائل فونز و یگر دستاویزات کو قبضے میں لے کر جانچ پڑتال کی گئی۔

دونوں چینی باشندوں سے تحقیقات کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ وہ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور گزشتہ 8 سال سے اسی علاقے میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں تاہم انھیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کسی پروٹوکول کی وڈیو بنانا منع ہے۔

ایس ایچ او ساحل انسپکٹر غزالہ نے بتایا کہ پولیس نے کسی بھی چینی باشندے کو حراست میں نہیں لیا تاہم چینی باشندوں کی جانب سے وڈیو بنانے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تھی اور پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔