خیبر پختون خوا میں کھلونا پستول پر پابندی عائد

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹی فکیشن


احتشام خان May 20, 2019
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹی فکیشن ۔ فوٹو : ایکسپریس

FAISALABAD: خیبر پختون خوا میں کھلونا پستول اور بندوقوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق چترال میں 2 ماہ تک کھلونا نما پستول کے بنانے اور فروخت کرنے پر 60 دنوں تک دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے لئے باقاعدہ طور پر پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔



مردان میں بھی پولیس نے کھلونا نما پستول کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کری ہے، عید الفطر کے موقع پر بچوں کے لئے کھلونا نما پستول اور پلاسٹک کے دیگر ہتھیاروں پر پابندی عائد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں