ملکی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کا کریڈٹ وزیراعظم کوجاتا ہے فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ ہم قوم بن کرمحتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں، معاون خصوصی


ویب ڈیسک June 28, 2019
پاکستان کوخود انحصاری کی منزل سے ہم کنارکرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا، معاون خصوصی: فوٹو: فائل

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کے قومی فرض کوتحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے، پاکستان کوخود انحصاری کی منزل سے ہم کنارکرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا جسے حب الوطنی اسے کہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ ہم قوم بن کرمحتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں۔ سیاسی مخالف بھی تسلیم کررہے ہیں کہ اس کڑی دھوپ سے ایک بارہم ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو روشن مستقبل ہماری منزل ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں