مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید

کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک June 28, 2019
کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، نوجوان کی شہادت کے بعد مظاہروں سے بچنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع اننت ناگ (اسلام آباد) میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا تھا جب کہ ضلع کلگام میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے وادی کے موقر اخبار روزنامہ آفاق کے ناشر اور مشہور صحافی 62 سالہ غلام قادر جیلانی کو ان کے گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔