حکومتی مشکل اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں آرمی چیف

ہم مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں اور یہ ایک قوم بن کرکام کرنے کا وقت ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک June 28, 2019
اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی، آرمی چیف فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا ہے کہ مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرسلمان شاہ، ڈاکٹرفرخ اقبال، عابد قیوم سلہری، الماس حیدر، سید شبرزیدی اورڈاکٹراشفاق حسن نے شرکت کی۔ سیمینارمیں آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیاب نکلنے کے لیے پْریقین تھے جب کہ انہوں نے بہترعلاقائی تجارتی روابط کیلئے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔



آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ ہم مشکل معاشی صورتحال سے گذررہے ہیں، ہم سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی تاکہ حکومت کے مشکل اقدامات کامیاب ہوسکیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک قوم بن کرکام کرنے کا وقت ہے کیونکہ معاشی خود مختاری کے بغیرآزادی کا کوئی تصورنہیں۔

آرمی چیف نے برطانوی تاریخ دان پاؤل کنیڈی اورورلڈ بینک کے سابق صدررابرٹ میک نارا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاؤل کنیڈی نے کہا تھا کسی قوم کی دفاعی مضبوطی کا انحصارمعاشی مضبوطی پر ہے جب کہ رابرٹ میک نارا کے مطابق ترقی کے بغیرکوئی سکیورٹی نہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی، معاشی خود مختاری کے بغیرکوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں، معاشی کاوشوں کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھیں اورانشاء اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہوکرنکلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں