آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روسی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان اور روس کے درمیان تعاون سے نہ صرف خطے میں امن کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی خوشحالی بھی آئے گی، آرمی چیف


ویب ڈیسک July 02, 2019
پاکستان باہمی تعاون اوربہتر تعلقات پر یقین رکھتا ہے، سربراہ پاک فوج:فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکیورٹی و تربیتی تعاون سمیت دوطرفہ ملٹری تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی تعاون اوربہتر تعلقات پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان تعاون سے نہ صرف خطے میں امن کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی خوشحالی بھی آئے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روس کی بری فوج کے سربراہ کا دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی برداری بھی پاکستان کی کامیابیوں کواہمیت دے۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مزید بہترتعلقات کاخواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے فرانسیسی سیکریٹری جنرل قومی دفاع نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دفاع اور سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ علاقائی سلامتی سے متعلق امور بھی زیرِبحث آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن واستحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔