پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد پر کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد

سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا


ویب ڈیسک August 02, 2019
سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے لوک ورثہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور لوک ورثہ کے سابق افسران مظہرالسلام، تابندہ ظفر اور محمد شفیع عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم سب نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے اگلی سماعت پر ایک گواہ کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز میں خورد برد اور قومی خزانے کو 30 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں