حسن علی نے خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیاہے کہ بھارتی لڑکی سے شادی کرنے جا رہاہوں اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں بھی درست ہیں۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا ہے کہ لڑکی کا نام شامیہ نہیں بلکہ سامعہ ہے، میری ان سے ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ڈنر پر ہوئی تھی، میرے بھائی اور بھابھی نے سامعہ کے خاندان والوں سے ملاقات کی ہے،ابھی تک سامنے والی تصاویر بھی اصل نہیں ہیں،ان کے خاندان نے فی الحال تصویر جاری کرنے سے منع کیا ہے جب کہ شادی پاکستانی روایات کے مطابق ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے
حسن علی کی ہونے والی دلہن شامعہ کا تعلق بھارت سے ہے، وہ غیر ملکی ایئرلائن سے وابستہ اور اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، سامعہ اور حسن کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔