عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس لفٹ میں پھنس گئے

ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے 25 منٹ کی جدوجہد کے بعد پوپ فرانسیس کو بحفاظت نکالا


ویب ڈیسک September 01, 2019
پوپ فرانسیس نے تاخیر سے آنے پر عقیدت مندوں سے معذرت کی۔ فوٹو : فائل

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس ویٹی کن میں لفٹ میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو اداروں کے اہلکار 25 منٹ بعد بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسیس کو ویٹی کن میں دوپہر کے وقت اپنے عقیدت مندوں کو دیدار کرانا تھا تاہم وہ غیر معمولی طور پر تاخیر کا شکار ہوگئے جس پر عقیدت مند بھی پریشان ہوگئے،اس موقع پر انتظامیہ نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ پوپ فرانسیس بجلی کے نظام میں خرانی کے باعث لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔

ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں 25 منٹ کی جدوجہد کے بعد بحفاظت نکال لیا۔

پوپ فرانسیس نے اپنے خطاب کے آغاز میں تاخیر سے آنے پر عقیدت مندوں سے معذرت کی۔ عقیدت مندوں نے پوپ فرانسیس کی بحفاظت آمد پر تالیاں بجا کر استقبال کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں