شاہد آفریدی پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے

آفریدی نے شہید مریم مختار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا


ویب ڈیسک September 06, 2019
آفریدی نے شہید مریم مختار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا - فوٹو: سوشل میڈیا

QUETTA: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے کہا کہ 6 ستمبر کی مناسبت سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس سلسلے میں وہ پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1169873522937585665

شاہد آفریدی نے شاہد آفریدی پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی خدمات کو سراہا، سابق کپتان نے کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ شہید مریم مختار کے اہل خانہ سے ملکر ان کے ہمت وحوصلے کی داستان سن کر بہت اچھا لگا، شہید مریم مختار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں