شہدا ہمارا مان اور ان کے خاندان ہماری ذمہ داری ہیں سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 07, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم دفاع پرغیرمعمولی کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر

ترجمان پاک فوج نے یوم دفاع وشہداء پر غیر معمولی کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یوم دفاع اور یوم شہدا کے دن کی خصوصی کوریج پر میڈیا کے شکر گزار ہیں، خاص طور پر میڈیا کی جانب سے یوم شہداء کی تقریب دوبارہ نشر کرنے پر شکر گزار ہیں۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارا مان اور ان کے خاندان ہماری ذمہ داری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔