بین اسٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کیے جانے کا انکشاف

اخبار نے تمام واقعات اور بچوں کی تصاویر کے ہمراہ رپورٹ شائع کی۔


Sports Desk September 18, 2019
اخبار نے تمام واقعات اور بچوں کی تصاویر کے ہمراہ رپورٹ شائع کی۔ فوٹو: فائل

انگلش اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو بچپن میں ہی قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی اخبار 'سن' کے مطابق اسٹوکس کی والدہ ڈیب کی جانب سے طلاق لینے کے بعد سابق شوہر رچرڈ ڈون نے 1988 میں ان کی 8 سالہ سوتیلی بہن اور 4 سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی، طلاق کے بعد ڈیب نے رگبی کوچ جیرارڈ اسٹوکس سے شادی کی۔ اس المناک واقعے کے 3 برس بعد بین اسٹوکس کی پیدائش ہوئی تھی۔

اخبار نے تمام واقعات اور بچوں کی تصاویر کے ہمراہ رپورٹ شائع کی۔ جس پر بین اسٹوکس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے والدین کی نجی زندگی میں مداخلت قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔