ہزاروں افراد کا کنٹرول لائن کی طرف مارچ تیسرے روز بھی جاری

مقبوضہ جموں کشمیرمیں محصور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شرکا


ویب ڈیسک October 06, 2019
ہزاروں افراد نے 4 اکتوبر کو ایل او سی کی جانب سفر کا آغاز کیا تھا فوٹو: فائل

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے آزادی مارچ میں شامل ہزاروں افراد گڑھی دوپٹہ سے چکوٹھی کی طرف مارچ کررہے ہیں۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے تحت لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ تیسرے روز بھی جاری ہے، مارچ میں شامل ہزاروں افراد گزشتہ روز گڑھی دوپٹہ پہنچے تھے جہاں سےان کی منزل چکوٹھی ہے۔ مارچ میں شامل شرکا نے کشمیر کی آزادی کے حق میں بینرز ، کشمیر کا پرچم، جے کے ایل ایف کے رہنماؤں امان اللہ خان اور یاسین ملک کی تصاویر اٹھارکھی ہیں۔

مارچ کے شرکا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں محصور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کنٹرول لائن کشمیریوں کے لئے نہیں، ہمارے لئے یہ سیز فائر لائن ہے، اقوام متحدہ ہمیں سیز فائر لائن عبور کرنے کی اجازت دیتی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصرین کی تعیناتی کا مقصد جنگ بندی کی خلاف ورزی کو مانیٹر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں شریک افراد نے 4 اکتوبر کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے ذریعے ایل او سی کی جانب سفر کا آغاز کیا تھا اور جمعے کی شب ان کا پہلا پڑاؤ مظفر آباد تھا جس کے بعد ان کی دوسری منزل گڑھی دوپٹہ تھی جہاں سے انہوں نے آج دوبارہ سفر شروع کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں