جدہ سے لاہور آنے والے مسافر کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی قیمتی بلی غائب

لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر خالی پنجرہ ملنے پر فیملی نے احتجاج شروع کردیا


ویب ڈیسک October 09, 2019
لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر خالی پنجرہ ملنے پر فیملی نے احتجاج شروع کردیا

جدہ سے لاہور آنے والے مسافر کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی قیمتی بلی لاہور پہنچنے پر غائب ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ائرلائن سے جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کے دوران قیمتی نسل کی نایاب پالتو بلی غائب ہوگئی، مسافر عظیم کے لاہور پہنچنے پر خالی پنجرہ ملنے پر ائر پورٹ پر فیملی نے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عظیم نامی مسافر نے جدہ سے لاہور آنے کے لیے سعودی ایئر کی پرواز 734 سے دو بلی جدہ سے دوعلیحدہ علیحدہ پنجروں میں بک کروائیں اور لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج سے اپنا سامان لینے لگا تو دو میں سے ایک بلی پنجرے سے غائب نکلی، خالی پنجرہ دیکھ کر مسافر اپنی بلی کی تلاش میں بار بار عملے کو کونستا رہا۔



مسافر عظیم کا کہنا تھا کہ جہاز کے عملے نے ایک قیمتی بلی پنجرے سےغائب کر دی تاہم مسافر عظیم کے احتجاج کے دوران ہی طیارہ واپس جدہ بھی روانہ ہو گیا لیکن عملے نے جہاز میں دوبارہ بلی کو تلاش ہی نہیں کیا اگر بلی طیارے میں پنجرے کا منہ کھلنے سے جہاز ہی میں رہ گئی تو عملے نااہلی سے درجنوں مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔

ایئرپورٹ پر ڈیوٹی افسر نے اپرن اور انٹرنیشنل لاؤنج کی مکمل تلاشی کروائی تاہم رات گئے تک بلی نہ مل سکی۔ مسافر عظیم نے سول ایوی ایشن متعقلہ ہینڈلنگ ایجنسی جیری کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی ٹھان لی اور مسافر عظیم نے انتظامیہ کو تحریری درخواست بھی دے دی جس میں پوچھا گیا کہ پنجرے کا لاک کیسے ٹوٹا، کس نے قیمتی بلی جہاز سے اترتے ہی یا پھر غفلت کے باعث بلی نے جہاز میں ہی اپنا پنجرہ خود کھول لیا۔

جیری ہینڈلنگ ایجنسی حکام کے مطابق بلی کو ڈھونڈنے کے لیے جدہ بھی میل کردی ہے اور اگر طیارہ میں بلی واپس چلی گئی تو ذمہ دران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں