سکھر میں دکاندار نے چوری کے الزام میں لڑکے کی ٹانگیں توڑ دیں ویڈیو وائرل

دیکھنے والوں نے بے حسی کی مثال قائم کردی اور کسی نے اسے نہیں بچایا


ویب ڈیسک October 27, 2019
دیکھنے والوں نے بے حسی کی مثال قائم کردی اور کسی نے اسے نہیں بچایا (فوٹو: فائل)

HYDERABAD: دکان دار نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے چوری کے الزام میں لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگیں توڑ دیں، لوگ ویڈیو بناتے رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر میں دکان دار جلاد بن گیا، اس نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے موبائل چوری کے الزام میں لڑکے کو پکڑا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، دکان دار نے لڑکے کو چارپائی سے باندھ کے پاؤں پر ڈنڈے برسائے اور اس کی ٹانگیں توڑ دیں۔

ستم بالائے ستم یہ ہوا کہ دیکھنے والوں نے بھی بے حسی کی مثال قائم کردی اور کسی نے اس کو نہیں بچایا اور لوگ ویڈیو بناتے رہے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔