میچ کے دوران نامناسب زبان استعمال کرنے پر جنید خان کو جرمانہ

جنید خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا


Muhammad Yousuf Anjum November 02, 2019
جنید خان پر میچ کے دوران نامناسب زبان استعمال کرنے کا الزام تھا، فوٹو: فائل

قائداعظم ٹرافی میں خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان پر میچ فیس کا 40 فی صد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں قائداعظم ٹرافی میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ کے دوران جنید خان پر نامناسب زبان استعمال کرنے کا الزام تھا، جنید خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا۔ آن فیلڈ امپائرز شمیم انصاری اور غفار کاظمی نے جنید خان کو آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ جنید خان کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد اسلم نے جرمانے کی سزا سنائی۔

دوسری جانب سلو اوور ریٹ کے باعث سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ قوانین کے مطابق سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم نے قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں سندھ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے 4 اوورز کم کیے۔ میچ ریفری ندیم ارشد نے سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |