پی ایس ایل ڈرافٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلا کھلاڑی منتخب کرنے کا حقدار

سب سے پہلے کھلاڑی منتخب کرنے کا حق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل ہوا


Sayed Abbas Raza November 03, 2019
سب سے پہلے کھلاڑی منتخب کرنے کا حق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل ہوا، فوٹو: فائل

پی ایس ایل 5 ڈرافٹ میں پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر تیار کرنے کیلیے تقریب قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی، فرنچائز ٹیموں کے نمائندے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان شریک ہوئے۔

اسٹریٹ کرکٹ میں اختیار کئے جانے والے روایتی طریقہ کار کی مدد سے بیٹ کو مٹی پر تحریر شدہ نمبروں پر رکھ کر باریاں لگائی گئیں۔نمبرز چیئرمین پی سی بی نے لکھے بیٹ چیف ایگزیکٹو نے رکھا، سب فرنچائزز نے باری باری بیٹ کے نیچے چھپے نمبروں پر اپنے لوگو رکھے۔

bat

نتائج کے مطابق سب سے پہلے کھلاڑی منتخب کرنے کا حق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل ہوا، دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز، تیسرے پر ملتان سلطانز کرکٹرز کو منتخب کرسکیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز چھٹے نمبر پر پلیئرز منتخب کریں گے۔ڈرافٹ کا عمل 6اور 7دسمبر کو مکمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں