چولستان میں غیر قانونی الاٹمنٹ شہباز کیخلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع

سابق وزیر اعلی پر من پسند افراد کو سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے۔


Numainda Express December 14, 2019
سابق وزیر اعلی پر من پسند افراد کو سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے۔ فوٹو : فائل

چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹس کے سلسلے میں نیب لاہور نے شہبازشریف کیخلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے محکمہ بورڈ آف ریونیو، چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سمیت دیگر سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

سابق وزیر اعلی شہباز شریف پر من پسند افراد کو سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔