عمان کےسلطان قابوس انتقال کرگئے

سلطان قابوس نے1970میں عمان کاتخت سنبھالا اور ان کےدورمیں ملک نےترقی کی


ویب ڈیسک January 11, 2020
سلطان قابوس نے1970میں عمان کاتخت سنبھالا اور ان کےدورمیں ملک نےترقی کی

عمان کےسلطان قابوس 79برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصےسےبیمارتھے اور کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولادنہیں تھی۔

عمان میں رائج طریقہ کار کے مطابق شاہی خاندان3روزمیں جانشین کاچناؤکرنےکامجازہے، لیکن اگر 3روزمیں جانشین کاچناؤنہ ہو تو پھر اعلیٰ حکام ایک بند لفافہ کھولیں گے جس میں سلطان قابوس نے اپنے جانشین کا نام لکھا ہے۔ تاہم اس کی نوبت نہ آسکی اور شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیثم بن طارق عمان کے نئے سلطان مقرر

سلطان قابوس نے برطانیہ کی مدد سے 1970میں اپنے والد کو معزول کرکے عمان کاتخت سنبھالاتھا اور ان کےدورمیں عمان نےترقی کی منزلیں طےکیں، وہ ملک کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کےحوالےسےمشہورتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں