ہیثم بن طارق عمان کے نئے سلطان مقرر

ہیثم بن طارق السید مرحوم سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ہیں


ویب ڈیسک January 11, 2020
ہیثم بن طارق السید مرحوم سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ہیں

ISLAMABAD: سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔

عمانی میڈیا کے مطابق سلطان مرحوم کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق السید کو عمان کا نیا سلطان چن لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمان کےسلطان قابوس انتقال کرگئے

ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ عمان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65 سال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں