بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیےآن لائن ٹکٹوں کی فروخت

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کے 500، 1000، 2 ہزار اور 4 ہزار روپے والے محدود ٹکٹ دستیاب


Muhammad Yousuf Anjum January 18, 2020
ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ بک کروائے جاسکتے ہیں فوٹو: فائل

بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیےآن لائن ٹکٹوں کی نصف گھنٹہ تاخیر سے فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے آن لائن پانچ سو، ایک ہزار، دوہزار اور چار ہزار روپے والے محدود ٹکٹ دستیاب ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹ بک کروائے جاسکتے ہیں۔ چار سال تک بچے والدین کے ساتھ بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاسکیں گے تاہم چار سال سے زیادہ عمر کے بچوں کا ٹکٹ پاس ہونا ضروری ہے۔

آن لائن بکنگ کے ساتھ مختلف علاقوں میں موجود نجی کورئیر سروس سینٹر پر 21 جنوری سے ٹکٹ فروخت ہوں گے، جہاں شائقین خود جاکر ٹکٹ خرید سکیں گے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان لاہور میں پہلا میچ 24 جنوری کو کھیلاجائے گا، دوسر امیچ 25 اور تیسرا میچ 27 جنوری کو شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔