مراد علی شاہ نے 200بسوں کی خریداری کی تجویز منظور کرلی

100 بسیں کراچی کیلیے بقیہ دیگر 5 اضلاع میں نجی شعبے کے ذریعے چلائی جائیں گی


Staff Reporter February 05, 2020
شہر کے اہم روٹس کا انتخاب کر کے ان کے کرائے مقرر کریں گے، وزیر ٹرانسپورٹ ۔ فوٹو : پی پی آئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی 200 بسوں کی خریداری کی ایک تجویز کی منظوری دی ہے۔

نیو سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی 200 بسوں کی خریداری کی ایک تجویز کی منظوری دی ہے، ان میں سے 100 بسیں کراچی کے لیے اور 100 بسیں دیگر 5 اضلاع میں نجی شعبے کے ذریعے مخصوص روٹس پر چلائی جائیں گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے لیے ایک تجویز جمع کی ہے ، اس منصوبے کے تحت ایک بین الاقوامی ٹینڈر 200 سٹی بسوں(کم اونچائی والی) خریدی جائیں گی جنہیں کراچی اور دیگر 5 اضلاع میں چلایا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کو 100 بسیں دی جائیں گی۔بسوں کا آپریشن نجی پارٹیوں کو دیا جائیگا جنہیں ایک شفاف طریقے کے تحت منتخب کیاجائے گا۔ صوبائی حکومت شہر کے اہم روٹس کا انتخاب کرے گی اور ان کے کرائے مقرر کرے گی۔ پرائیویٹ مینجمنٹ حکومتی پلان پر عملدرآمد کرے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں