پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ

’رعد 2‘ میزائل زمین اورسمندر میں 600 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 18, 2020
رعد 2 میزائل میں جدید گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم نصب ہے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

پاکستان نے کروز میزائل 'رعد 2' کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل 'رعد 2' کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور یہ 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

'رعد 2' کے تجربے کے موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی بھی موجود تھے۔ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں