مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں زوردار دھماکا 2 ہلاک اور 3 زخمی

بھارتی فوج نے دھماکے سے متعلق کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک March 09, 2020
دھماکا کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کے اڈے میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق اننت ناگ میں واقع بھارتی فوجی بیس میں پانچ مزدور تعمیراتی کام میں مشغول تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہو گیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ فوجی اڈے میں کھڑی ملٹری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں اہلکار ہلاک، گاڑی تباہ

دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی واقع ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیاض احمد اور گلزار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فوج کے بیس پر برفانی تودا گرنے سے ایک اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

دھماکے کی نوعیت اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم دھماکے سے متعلق بھارتی فوج نے کسی قسم کا بیان جاری کرنے سے گریز کیا ہے جب کہ صحافیوں کو بھی جائے وقوعہ جاننے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں