3 روز کے دوران مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روپے تقسیم

پنجاب میں 6ارب 89کروڑ،سندھ میں5ارب 45 کروڑ،خیبرپختونخوامیں3ارب52 کروڑ جبکہ بلوچستان میں 49 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم


ویب ڈیسک April 12, 2020
نقد رقم کی تقسیم احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت کی جارہی ہے فوٹو: فائل

حکومت نے گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے سے زائد نقد تقسیم کردی۔

ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے تقسیم کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 93 ہزار 678 خاندانوں میں 3 ارب 52 کروڑ 31 لاکھ 36ہزار روپے، پنجاب کے 5 لاکھ 74 ہزار 786 خاندانوں میں 6ارب 89کروڑ74 لاکھ 32ہزار روپے جب کہ سندھ کے 4 لاکھ 54 ہزار 349 خاندانوں میں 5 ارب 45 کروڑ 21 لاکھ 88 ہزار روپے تقسیم کیے۔

اسی طرح آزاد کشمیر کے 14 ہزار 354 خاندانوں میں 17 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار روپے، بلوچستان کے 41 ہزار97 خاندانوں میں 49 کروڑ31 لاکھ 64 ہزار روپے اور گلگت بلتستان کے ایک ہزار 898 خاندانوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح اسلام آباد کے 2 ہزار 232 خاندانوں میں 2 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں