کورونا وائرس عالمی بینک پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا

جاری ہونے والی اضافی رقم صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی


ویب ڈیسک April 13, 2020
کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے اس سے قبل عالمی بینک پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دے چکا ہے۔ فوٹو، فائل

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے پاکستان کو1 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کے لیے عالمی بینک نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے۔ اس رقم میں سے 15 کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے اور5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اضافی 1 ارب ڈالر کی رقم صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ عالمی بینک نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات کاجائزہ لیتے ہوئے رسک رپورٹ جاری کی تھی جس میں پاکستان کے لیے معاشی خطرات ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار 1952 کے بعد پہلی مرتبہ منفی ہونے کا خدشہ ہے اور معیشت مزید دو سال تک دباؤ کا شکار رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔