کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے17 ڈاکٹر اور عملہ بھی وائرس کا شکار

میڈیکل تنظیموں نے ڈاکٹرز کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا


ویب ڈیسک April 13, 2020
میڈیکل تنظیموں نے ڈاکٹرز کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

ملتان میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے 17 ڈاکٹرز اور 2 نرسز سمیت دیگر اسٹاف بھی وائرس کا نشانہ بن گیا۔

کورونا کا علاج کرنے والے مسیحا خود وائرس کا شکار ہوگئے۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں مریضوں کا علاج کرنے والے 17 ڈاکٹر اور 2 نرسوں میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ اب تک ڈھائی ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں، جن میں صرف 37 کی تصدیق ہوئی ہے۔

پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ نزلہ کھانسی کے ہر مریض کا ٹیسٹ کرسکیں۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے نشتراسپتال میں ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کو بروقت مناسب حفاظتی آلات نہ دئیے گئے تو حالات مزید ابتر ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں