بلوچستان ہائیکورٹ معاونین خصوصی کی تقرری کیلیے ایکٹ کالعدم قرار

وزیراعلیٰ صرف 5 مشیر مقرر کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، عدالت


Numainda Express April 13, 2020
معاونین خصوصی کی تعیناتی آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 11کے تحت غیر آئینی ہے، چیف جسٹس نے محفوظ فیصلہ سنادیا

بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے معاونین خصوصی کی تقرری کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے معاونین خصوصی ایکٹ 2018 کالعدم قرار دیدیا.

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شہری بابر مشتاق کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے معاونین خصوصی ایکٹ 2018 کو کالعدم قرار دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کی تعیناتی آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 11 کے تحت غیر آئینی ہے، وزیراعلیٰ صرف 5 مشیر مقرر کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کو تنخواہوں کے علاوہ تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور معاون خصوصی کے وکلاء کے تفصیلی بیان سن کر دو روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔