کوروناکی وجہ سے پاکستان کے کاروباری ادارے بے یقینی کاشکار

 56فیصد کاروباری اداروں کی پیداواری صلاحیت متاثر، 46 فیصد کو سرمائے کی قلت کا سامنا


Business Reporter April 14, 2020
31فیصد کاروباری اداروں کی مصنوعات کی فروخت بند ہے،اے سی سی اے سرچ رپورٹ فوٹو: فائل

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی عالمی تنظیم ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے کورونا کی وباکے عالمی اثرات سے متعلق اپنے گلوبل سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وباسے بڑے چھوٹے سرکاری ونجی اداروں کے ملازمین، پیداواری صلاحیت اور سرمائے کی دستیابی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے تحت دنیا بھر میں فنانس کے شعبہ کے 10ہزار ماہرین کی رائے کی روشنی میں کی جانے والی اس ریسرچ میں پاکستان سے بھی 353ماہرین نے حصہ لیا، ریسرچ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، پاکستان کے سربراہ سجید اسلم نے کہا کہ اے سی سی اے کی ریسرچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ ملازمین کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور ریسرچ میں شامل 56فیصد ماہرین نے اس صورتحال کی تصدیق کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔