مطلبی لوگوں سے بھی دل سے ملنا چاہیئے ماہرہ خان

اگرواقعی کسی نے ہم سے محبت کی ہوتی ہے تو وہ لوگ واپس آجاتے ہیں، ماہرہ خان


ویب ڈیسک April 14, 2020
 وہ لوگ جو مطلبی ہوتے ہیں شاہد وہ کبھی آپ کو سمجھ نہیں پاتے ہیں، ماہرہ خان: فوٹو: فائل

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں مطلبی لوگوں سے بھی دل سے ملنا چاہیئے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ لوگ مطلبی کیوں ہوتے ہیں اورہمیں ان کے ساتھ کس طرح کا برتاؤکرنا چاہیئے، جس پر اداکارہ نے اپنے خوش اخلاق ہونے کا ثبوت دیا۔

ماہرہ خان نے جواب دیا کہ وہ لوگ جومطلبی ہوتے ہیں شاہد وہ کبھی آپ کوسمجھ نہیں پاتے ہیں، کبھی کبھی وہ خود ناخوش بھی ہوتے ہیں یا اکثران کی انا کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔

تاہم اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں سے بھی بڑے دل کے ساتھ ملنا چاہیئے اورمعاف کردینا چاہیئے کیونکہ ہمیں جانتے ہیں کہ اگر واقعی کسی نے ہم سے محبت ک ہوتی ہے تو وہ لوگ واپس آجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں