آج پارہ 43 ڈگری تک رہنے کا امکان سمندری ہوائیں بحال

ہیٹ ویوکے پہلے روز پارہ 39.1 ڈگری رہا سمندری ہوائیں چلیں،گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی


Staff Reporter May 06, 2020
 8 مئی کے بعد درجہ حرارت پھر سے معمول پر آجائیگا،ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب دن کے وقت شدید حبس رہا،محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

شہر قائد میں آج گرمی میں مذید اضافہ ہونے کی توقع ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ پارہ 43 ڈگری کوچھوسکتا ہے۔

ہیٹ ویو کے دوسرے روز گزشتہ روز کے مقابلے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے،منگل کو پورے دن سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہی، بلوچستان کی شمال مغربی اور مغربی گرم صحرائی و ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب دن کے وقت شدید حبس رہا جبکہ گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق آج اورکل( 7 مئی) کو اس بات کا امکان ہے کہ پارہ مزید بلند ہونے ان کا کہنا ہے کہ آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ ہیٹ ویو 8 مئی تک برقرار رہے گا،جس کے بعد یہ توقع کی جارہی ہے کہ درجہ حرارت پھر سے معمول پر آجائے گا، گرمی کی موجودہ لہر کی وجہ ملک کے شمال میں موجود بارشوں کا سلسلہ ہے،جس کی وجہ سے سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے معطل ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا مجموعی پارہ بلندرہا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1جبکہ کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 جبکہ شام کو 55 فیصدرہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔