پمز میں کورونا سے جاں بحق افراد میں اضافہ

پمز میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک May 06, 2020
جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق چلاس گلگت بلتستان سے ہے فوٹو: فائل

 

کورونا وائرس نے پمز اسپتال میں زیر علاج ایک اور مریض کی جان لے لی ہے جس کے بعد پمز میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اسپتال میں زیر علاج ایک اور مریض نے دم توڑ دیا۔ جس کے بعد پمز میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد اب 14 تک جاپہنچی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق چلاس گلگت بلتستان سے اور اس کی عمر 35 برس ہے۔ مریض کو کووڈ نمونیا اور انٹرنل بلیڈنگ کی شکایت تھی۔ مریض کو 20 اپریل کو پمز لایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔