شیخوپورہ میں گندم کی کٹائی کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق 5 زخمی

مقتولین کے ورثاء نے مخالف گروپ کے گھر کو آگ بھی لگا دی، پولیس


ویب ڈیسک May 09, 2020
مقتولین کے ورثاء نے مخالف گروپ کے گھر کو آگ بھی لگا دی، پولیس۔ فوٹو : ٹوئٹر

PESHAWAR/ ISLAMABAD: فیصل آباد روڈ پر گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ایکپریس نیوز کے مطابق کھاریانوالہ فیصل آباد روڈ پر گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور بھکھی پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز 2 گروپوں میں بچوں کے جھگڑے پر میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر آج ایک گروپ نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مقتولین کے لواحقین نے مخالف گروپ کے گھر کو بھی آگ لگا دی جس پر ریسکیو ٹیم نے قابو پالیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔