عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

فی تولہ سونا  95000 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 81447 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک May 14, 2020
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1719 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1719 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 95 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 81 ہزار 447 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کے اضافے سے 1000 روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 34 روپے 34 یسے کے اضافے سے857 روپے 34 پیسے کی سطح پر آگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمعرات کو فی تولہ سونے قیمت دبئی گلڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 6000 روپے کم ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں