ایس بی سی اے میں جعلی ڈگریوں اور سیاسی بھرتیوں کا ایک اور اسکینڈل

16 اور17 گریڈ پرجعلی بھرتیوں سے ادارہ تباہی کے دہانے پر، اینٹی کرپشن میں25 افسران کی ڈگریاں اور سروس ریکارڈ طلب


Staff Reporter July 22, 2020
افسران میں کھلبلی، منظور کردہ نقشے بھی متنازع ہوگئے، تحقیقات کی زد میں آنے والے افسران کی فہرست حکومت سندھ کو ارسال۔ فوٹو: فائل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جعلی ڈگریوں اور سیاسی بھرتیوں کا ایک اور بڑا اسکینڈل منظر عام پر آگیا۔

صوبائی محکمہ انسداد رشوت ستانی(اینٹی کرپشن ) نے ایس بی سی اے میں بوگس دستاویزات پر جعلی بھرتیوں کی شکایات پر ادارے کے25 افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ادارے کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر مبینہ سیاسی بھرتیوں کا بازار گرم کیا گیا اورمقررہ قابلیت نہ رکھنے والے افراد کو اہم عہدوں سے نواز دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میںگریڈ16 اور گریڈ17 کے تقریباً 25 افسران کی تعلیمی اسناد اور مکمل سروس ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے جس پر ایس بی سی اے کے افسران میں زبردست بھونچال آیا ہواہے۔

ادارے کے اندروانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے اہم ترین ادارے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبدیل کرنے کے پس پردہ عزائم اب بے نقاب ہونے لگے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں