بیروت دھماکے پاکستان کا لبنانی حکومت اورعوام سے گہرے دکھ کا اظہار

بیروت میں موجود پاکستانی کسی بھی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرسکتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک August 05, 2020
سفارتخانے سے مندرجہ ذیل نمبروں اورویب سائٹ پررابطہ کیا جا سکتا ہے، ترجمان دفترخارجہ: فوٹو: فائل

پاکستان نے لبنانی حکومت اورعوام سے دھماکوں پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے لبنانی حکومت اورعوام سے دھماکوں پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرا دکھ ہے۔

بیروت میں موجود پاکستانی کسی بھی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرسکتے ہیں، سفارتخانے سے مندرجہ ذیل نمبروں اورویب سائٹ پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بیروت دھماکے سے لرز اٹھا، 78 ہلاک اور4 ہزار سے زائد افراد زخمی

واضح رہے کہ بیروت میں ہولناک دھماکے سے کم ازکم 78 ہلاک اور4 ہزارسے زائد افراد زخمی جب کہ ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔