جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورۂ انگلینڈ سے انکار کردیا

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز بھی منسوخ ہوچکی ہیں


Sports Desk August 18, 2020
جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کا یہ تیسرا دورہ ہے جو کورونا کی نذر ہوا ہے۔(فوٹو۔ فائل)

QUETTA: جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے انکار کردیا ہے۔

افریقی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے سبب موجودہ سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹیم انگلینڈ نہیں جاسکے گی۔اس حوالے سے میزبان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں نے اگلے ماہ سیریز کھیلنا تھی۔ جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کا کورونا وائرس کی نذر ہونے والا یہ یہ تیسرا دورہ ہے۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز بھی منسوخ ہوچکی ہیں۔ڈائریکٹر گریم اسمتھ کے مطابق فیصلہ مشکل ضرور تھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔اس لیے یہ سیریز نہ کھیلنے کا اعلان کرنا پڑرہا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔