500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری عمران خان ’مین آف دی ایئر‘ قرار

اردن کے شاہی ادارے نے مولانا تقی عثمانی، ڈاکٹر عطا الرحمان، آرمی چیف قمر باجوہ کو بھی بااثر شخصیات میں شامل کیا ہے


ویب ڈیسک August 23, 2020
اردن کے شاہی ادارے نے مولانا تقی عثمانی، ڈاکٹر عطا الرحمان، آرمی چیف قمر باجوہ کو بھی بااثر شخصیات میں شامل کیا ہے (فوٹو: فائل)

اردن کے شاہی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر نے سال 2020ء کے لیے 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں عمران خان کو 'مین آف دی ایئر' قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر ایک آزادانہ تحقیقی، تدریسی اور اشاعتی ادارہ ہے جو ہر سال 500 بااثر مسلمان شخصیات پر اپنی کتاب شائع کرتا ہے۔ اس بار وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مین آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

500 muslim 2

یہ پہلا موقع ہے کہ اس ادارے نے پاکستان کی کسی شخصیت کو مین آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ اسی طرح ادارے نے ''ویمن آف دی ایئر'' امریکا کی مسلمان رکن کانگریس راشدہ طالب کو قرار دیا ہے۔

500 muslim 3

500 بااثر مسلمان شخصیات میں مفتی تقی عثمانی کو پہلا نمبر دیا گیا ہے۔ آیت اللہ خامنائی اور محمد بن النہیان بتدریج دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ سیاسی اور عسکری شخصیات میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی شامل ہیں۔

500 muslim 4

سال 2020ء کی 50 اہم شخصیات میں شاہ عبدالعزیز، رجب طیب ایردوان، سلطان قابوس بن سعید، امامِ کعبہ، مولانا طارق جمیل، سید حسین نصر، مہاتیر محمد، ٹموتھی ونٹر بھی شامل ہیں۔

500 muslim 5

پاکستان کے ڈاکٹر عرفان صدیقی، ڈاکٹر عطاالرحمان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر عمرسیف اور ٹیپو صدیقی سائنس دانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

500 muslim

کھیلوں اور اس سے وابستہ ممتاز شخصیات میں ہاشم آملہ، نادیہ حسین اور دیگر شامل ہیں۔ میڈیا کی اہم شخصیات میں پاکستان کے سلمان اقبال اور میر شکیل الرحمان کے نام بھی موجود ہیں۔ بلقیس ایدھی اور ادیب رضوی کو انسانی خدمت کے شعبے میں نمایاں شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

کتاب کی ابتدا میں اویغور مسلمانوں، مقبوضہ کشمیر اور روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔

500 میں سے 50 ٹاپ شخصیات کی فہرست ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔