پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

نئی دریافت سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت جبکہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہو گا


طالب فریدی August 24, 2020
۔اس نئی دریافت سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی(فوٹو، فائل)

MULTAN: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوھاٹ خیبر پختون خواہ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے توغ بالا کنواں نمبر 01 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 125 بیرل کنڈنسیٹ حاصل کیا ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل کی کوہاٹ بلاک خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کی دریافت کرنے کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

توغ بالا کنواں نمبر 01 کی کامیابی شاندارایکسپلوریشن حکمت عملی کے نتیجہ میں عمل میں آئی ہے۔اس نئی دریافت سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت جبکہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔