وزیر اعلی کا قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ

صوبے کے مسائل کی ایک اہم وجہ قومی اسمبلی میں محدود نمائندگی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک August 24, 2020
بلوچستان کے مسائل کا حل قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافے سے ممکن ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو، فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ مسائل کی ایک اہم وجہ قومی اسمبلی میں محدود نمائندگی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بی اے پی، پی ٹی آئی ، اے این پی ، ایچ ڈی پی، بی این پی عوامی اور جے ڈبلیو پی کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینیٹ میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا خیرمقدم کیا گیا جب کہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں بھی بلوچستان کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور ساتھ ہی قومی اسمبلی میں صوبے کی نشستوں میں اضافہ کی قراردار بلوچستان اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کی ایک اہم وجہ قومی اسمبلی میں محدود نمائندگی ہے جب کہ اس مسائل کا حل قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافے سے ممکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں