عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی کورونا وائرس کا شکار

یوسین بولٹ نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے ، خبرایجنسی


ویب ڈیسک August 24, 2020
یوسین بولٹ نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے ، خبرایجنسی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: دنیا کے تیز ترین انسان کہلانے والے یوسین بولٹ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمیکا کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور یوسین بولٹ نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یوسین بولٹ نے خلائی ادارے کے جہاز میں 'زیرو گریویٹی' پر بھی ریس جیت لی

واضح رہے کہ جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 58 سیکنڈز میں طے کرکے دنیا کے تیز ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں،انہوں نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس اور 2012 کے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے، جب کہ ریو اولمپکس 2016 یوسین بولٹ کے کیریئر کا آخری ایونٹ تھا جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، یوسین بولٹ کشش ثقل سے عاری خلائی ماحول میں 'زیرو گریویٹی' پر بھی دنیا کی انوکھی ریس بھی جیت چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔