بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے بچی شہید 4 افراد زخمی

پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 13, 2020
بھارتی فوج نے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانا بنایا، آئی ایس پی آر ۔ (فوٹو : فائل)

بھارتی فوج نے رکھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بارپھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کی شہری آبادی کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھارت نے ایل او سی کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بڈوری گاؤں ڈیرہ صاحب زادیاں کی 11 سالہ بچی شہید،75 سالہ خاتون اور دو لڑکوں سمیت چار شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔