سی سی پی او لاہور کی کیریئر میں 7 بار پرفارمنس رپورٹ منفی آنے کا انکشاف

عمرشیخ کی کارکردگی 2015 میں “آؤٹ سٹینڈنگ” سے کم ہو کر محض “گُڈ “ کے درجے تک آئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن


ویب ڈیسک September 13, 2020
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےعمر شیخ کی ترقی کے لئے دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔ فوٹو:فائل

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی کیریئر میں سات بار پرفارمنس رپورٹ منفی آنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے پروموشن سے متعلق سینٹرل سلیکشن بورڈ کی جانبداری پر سوالات اٹھائے تھے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کو نوازتے ہوئے میری جگہ پروموٹ کیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع جواب میں عمر شیخ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عمر شیخ کی کو ترقی نہ دینے کا جواز بتاتے ہوئے جواب میں کہا ہے کہ عمر شیخ کی کیریئر میں 7 بار پرفارمنس رپورٹ منفی رہی ہے، اور ان کی کارکردگی 2015 میں "آؤٹ سٹینڈنگ" سے کم ہو کر محض "گُڈ " کے درجے تک آئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے عمر شیخ کی ترقی کے لئے دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر شیخ کی گریڈ اکیس میں ترقی نہ ملنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عمر شیخ ترقی کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ رواں ماہ سنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔